★ســبــق آمـــوز کــہـــانــیـــاں★
حسد
حضرت یوسف علیہ السلام نے جب مبارک خواب دیکھا اور اپنے والد گرامی کے ساتھ شیئر کیا تو انھوں نے نصیحت فرمائی : " لا تقصص رؤياك على إخوتك فيكيدوا لك كيدا ". یعنی اپنا خواب اپنے بھائیوں سے بیان نہیں کرنا ورنہ وہ تیرے خلاف سخت بد تدبیری کر سکتے ہیں......
یہ دنیا کے قریب ترین رشتے یعنی بھائیوں سے احتیاط کا بیان ہے اور بھائی بھی وہ جو ایک نبی کی اولاد ہیں تو تا بہ دیگراں چہ رسد حسد ایک ایسا مرض ہے جس کی کرم فرمائیاں سب سے پہلے انسان حضرت آدم پر ہوئیں. ان کا بیٹا اور دنیا کا پہلا مقتول بھی اسی مرض کے نتیجے میں ہوا. یہ مرض فرد سے لے کر عالمی سطح کے فساد کا پیش خیمہ ہے.
حضرت یعقوب علیہ السلام کی مذکورہ بالا نصیحت سے یہ سبق ملتا ہے کہ انسان کو بات بات پر ایٹنگ، فش ایٹ فلاں ہوٹل، ٹریولنگ ٹو فلاں جگہ، ہر کامیابی اور منصوبے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مناسب نہیں الا یہ کہ کوئی خاص مقصد، خیر کی ترغیب وغیرہ مقصود ہو. اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان کو اخلاص کے ساتھ چاہنے والے آٹے میں نمک کے برابر ہوتے ہیں . اللہ نے اپنے قرآن کا اختتام حاسد کے شر سے پناہ مانگنے پر کیا ہے. یعنی اس پیام آخریں کا آغاز الحمد للہ کے ذریعے اللہ کا شکر ادا کرنے اور انجام حاسد سے پناہ پر ہوتا ہے. اللہ کے شکر اور اس کی پناہ کے حصار میں آ جانا سب کچھ ہے ۔۔۔
🌹🍃🌹🍂🌹🍃🌹🍂🌹🍃🌹🍂🌹🍃🌹🍂🌹🍂🌹🍃🌹🍂
______________